دہلی میں شام یا رات تک ہلکی بارش کا امکان

دہلی میں آج صبح 8.30 بجے رطوبت 80 فیصد رہی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں بدھ کی صبح ابر آلود رہا اور محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شام اور رات تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح 8.30 بجے رطوبت 80 فیصد رہی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آئی ایم ڈی نے 09:15 بجے جاری کردہ بلیٹن میں کہا کہ ’’اگلے دو گھنٹوں کے دوران کٹرولی، گلاؤٹھی اور چاند پور (اتر پردیش) اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی‘‘۔ ایک تفصیلی پیشن گوئی میں آئی ایم ڈی نے کہا کہ ’’شمالی چھتیس گڑھ اور اس سے متصل مشرقی مدھیہ پردیش پر دباؤ کمزور ہوکر شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں آج شام 05:30 بجے بارش کا امکان ہے‘‘۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔