ہیلی کاپٹر حادثہ: آخری لمحات کو ریکارڈ کرنے والا شخص پولیس کے سامنے پیش

کنّور کے پاس کٹیری پارک میں حادثہ زدہ ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی5 کے آخری لمحات کو ریکارڈ کرنے والے شخص کو جمعہ کے روز کوئمبٹور شہر کی پولیس کے سامنے پیش کیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کنّور کے پاس کٹیری پارک میں حادثہ زدہ ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی5 کے آخری لمحات کو ریکارڈ کرنے والے شخص کو جمعہ کے روز کوئمبٹور شہر کی پولیس کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، ان کی بیوی اور 11 مسلح فورس کے جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔

کٹی اپنے دوست نصر اور اپنے کنبہ کے ساتھ کنّور کے دورے پر تھا اور علاقے میں بنے کہرے کو موبائل میں ریکارڈ کر رہا تھا۔ اس نے ایسا کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے آخری لمحات کو بھی ریکارڈ کیا تھا۔ نصر نے کوئمبٹور میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم فیملی اور میرے دوست کٹی کے ساتھ کنّور کے کٹیری علاقے میں تھے اور ہم نے دیکھا کہ جب ہیلی کاپٹر کٹیری علاقہ کو پار کر رہا تھا تو گھنے کہرے نے اس جگہ کو گھیر لیا اور ہم نے زور سے گڑگڑاہٹ کی آواز سنی۔‘‘


نصر بتاتا ہے کہ فیملی کے لوگ فوراً اس علاقے میں پہنچے جہاں سے آواز سنی گئی اور گھاٹ روڈ پر ایک موڑ کے بعد ہم نے وہاں ایمبولنس اور پولیس کو دیکھا۔ نصر نے کہا کہ ’’ہم نے جو ویڈیو ریکارڈ کیا تھا اسے ہم نے پولیس کو سونپ دیا اور وہاں سے نکل گئے کیونکہ پولیس اور فوج نے تب تک اس جگہ کو گھیر لیا تھا اور عام لوگوں کو علاقے میں نہیں آنے دے رہے تھے۔‘‘ نصر کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ بدھ کو کٹیری میں کیا کر رہا تھا۔ اس نے کہا کہ ویڈیو ایک ریلوے ٹریک سے ریکارڈ کیا گیا تھا جو حادثہ کی جگہ سے بہت دور تھا۔

غور طلب ہے کہ تمل ناڈو پولیس ہیلی کاپٹر حادثہ کی جانچ کر رہی ہے اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (اے ڈی ایس پی) متھومنکم کو جانچ افسر مقرر کیا ہے اور پہلے ہی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔