بپن راوت کو آخری سلام پیش کرنے کا سلسلہ، امت شاہ، راہل گاندھی سمیت اہم شخصیات نے پیش کیا خراج عقیدت

دفاعی سربراہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو آخری سلام پیش کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے، دہلی میں ان کی رہائش گاہر پر کئی اہم شخصیات نے خراج پیش کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنی جان گنوانے والے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے جسد خاکی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکھے گئے ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، دہلی کے ایل جی انل بیجل، وزیر داخلہ امت شاہ، ہریانہ کے سی ایم منوہر لال کھٹر سمیت کئی لیڈر یہاں پہنچے اور خراج عقیدت پیش کیا۔

خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا، "یہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم سب بہت اداس ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فوج کے لیے کام کیا۔ چین کے معاملات ہوں یا پاکستان کے معاملات، ہر محاذ پر مضبوطی سے سامنا کیا۔ انہیں اپنی آبائی سرزمین سے بھی بے پناہ لگاؤ ​​تھا۔‘‘


دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ انہوں نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بھی آنجہانی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔