ضمنی انتخاب: کانگریس نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے پریم لتا کو بنایا امیدوار

چودھری انل کمار نے کہا کہ پریم لتا 2012 میں راجندر نگر اسمبلی کے پوسا وارڈ سے میونسپل کونسلر منتخب ہوئی تھیں اور وہ عوامی فلاح میں کام کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

تصویر ٹوئٹر @INCDelhi
تصویر ٹوئٹر @INCDelhi
user

قومی آوازبیورو

آئندہ 23 جون کو مختلف ریاستوں کی جن اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، ان میں دہلی کی راجندر نگر اسمبلی سیٹ بھی شامل ہے۔ کانگریس نے اس سیٹ سے پریم لتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ سابق میونسپل کونسلر پریم لتا راجندر نگر سیٹ سے کانگریس کی امیدوار ہوں گی اور انھیں پوری امید ہے کہ عوام کی حمایت ان کے ساتھ رہے گی۔

چودھری انل کمار نے کہا کہ پریم لتا 2012 میں راجندر نگر اسمبلی کے پوسا وارڈ سے میونسپل کونسلر منتخب ہوئی تھیں اور وہ عوامی فلاح میں کام کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ راجندر نگر اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس نے علاقے کی ہی امیدوار کو میدان میں اتارا ہے کیونکہ وہ پورے اسمبلی حلقہ کی پریشانیوں اور زمینی حقیقت سے واقف ہیں۔

ضمنی انتخاب: کانگریس نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے پریم لتا کو بنایا امیدوار

واضح رہے کہ آج ہی بی جے پی کی طرف سے سابق کونسلر راجیش بھاٹیا کو راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی کی طرف سے سینئر عآپ لیڈر درگیش پاٹھک نے نامزدگی کے پرچہ کا پہلا اور دوسرا سیٹ داخل بھی کر دیا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ تیسرا سیٹ وہ 6 جون کو روڈ شو کرنے کے بعد جمع کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ راجندر نگر اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب اس لیے کرایا جا رہا ہے کیونکہ عآپ رکن اسمبلی راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا کی رکنیت مل گئی جس کے بعد انھوں نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔