دہلی میں اب ادھر ادھر نہیں پھینکی جائیں گی ٹوٹی ہوئی مورتیاں، بنیں گے کلیکشن سنٹر

ریکھا گپتا نے کہا کہ ’’ہم مورتیوں کو احترام کے ساتھ ری سائیکل کرنے کے لیے خاص سنٹر شروع کر رہے ہیں۔ یہ ایک صاف ستھری، ثقافتی طور پر بیدار اور ترقی یافتہ دہلی کی طرف دل سے اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا (ویڈیو گریب)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

دہلی کی ریکھا گپتا حکومت راجدھانی کے ماحول کو لے کر کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اکثر تہواروں کے موقع پر اور ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو تبدیل کرنے کے بعد انہیں گھاٹ یا کھلی جگہوں پر پھینک دیا جاتا ہے۔ ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو اس سے بچانے کے لیے دہلی حکومت ایسی مورتیوں کے لیے کلیکشن سینٹر  بنانے جا رہی ہے۔ بعد میں ان مورتیوں کو ری سائیکل کیا جائے گا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو جاری کر کہا کہ ’’ہم اپنی پسندیدہ مورتیوں کو احترام کے ساتھ ری سائیکل کرنے کے لیے خاص سنٹر شروع کر رہے ہیں۔ یہ ایک صاف ستھری، ثقافتی طور پر بیدار اور ترقی یافتہ دہلی کی طرف دل سے اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔‘‘ حکومت اس مسئلے پر عوام کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے اور ان سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔


وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کلیکشن سنٹر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوامی شراکت داری ہر اچھی پہل کو اور بھی مضبوط بناتی ہے۔ اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کریں اور آئیے ہم سب مل کر، پورے وقار اور ذمہ داری کے ساتھ عقیدت کا احترام کریں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حکومت کی اس پہل سے ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو ادھر ادھر (جیسے سڑکوں، پارکوں یا ندیوں میں) پھینکنے سے روکا جا سکے گا۔ انہیں اکٹھا کر کے احترام کے ساتھ سائنسی طریقوں سے ری سائیکلنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔ ان مراکز کے قیام اور جگہ کے انتخاب کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے عام لوگوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں، تاکہ عوام بھی اس میں شامل ہو سکے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔