یوگی حکومت میں برہمنوں کو نظر انداز کیا گیا: ستیش مشرا

ستیش مشرا نے برہمن سماج سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بکھرنے اور تقسیم کے بجائے متحد ہوجائیں تو کوئی ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ پائے گا۔

ستیش مشرا، تصویر آئی اے این ایس
ستیش مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پریاگ راج: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے نیشنل جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں برہمنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ہنڈیا تحصیل واقع سیدآباد میں پیر کو روشن خیال طبقے کا احترام، سلامتی اور ترقی کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ستیش مشرا نے کہا کہ بی جے پی برہمنوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ سال 2007 میں برہمن جس طرح سے ستائے گئے اس سے ناراض برہمنوں نے اقتدار کو پلٹ دیا۔ بی ایس پی نے مکمل اکثریت کی حکومت بنائی اور اس بار بھی مکمل اکثریت کی حکومت بنائے گی۔

ستیش مشرا نے کہا کہ اب بی جے پی برہمنوں کے پیچھے ہے۔ انہوں نے برہمن سماج سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بکھرنے اور تقسیم کے بجائے متحد ہوجائیں تو کوئی ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ پائے گا۔ یقین ہے کہ وہ بی ایس پی کے ساتھ جڑ کر مکمل اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔


ستیش مشر نے کہا کہ بی ایس پی ترقی کے ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی۔ تمام مذاہب کی تکریم اور مساوی سماج کی تشکیل و بہتر نظم ونسق کے ایجنڈے پر الیکشن لڑا جائے گا۔ جنرل سکریٹری نے دعوی کیا کہ اس بار بی ایس پی 2007 کی طرح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اس میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ جنرل سکریٹری نے رام مندر تعمیر کے سلسلے میں کہا کہ ایودھیا میں رام للا کا مندر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بن رہا ہے۔ اس میں بی جے پی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2007 کے اسمبلی انتخاب میں بی ایس پی نے سوشل انجینئرنگ کی بدولت ریاست میں حکومت بنائی تھی۔ اس بار بھی بی ایس پی اسی فارمولے کے تحت انتخابی بگل پھونکا ہے۔ بی ایس پی کے برہمن سمیلن کا آج چوتھا دن ہے۔ اس کا آغاز 23 جولائی کو ایودھیا میں ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔