بی جے پی کی کارکردگی صرف زبانی جمع خرچ پر مبنی: اکھلیش

بی جے پی پر اپوزیش کو بدنام کرنے اور سرکاری اداروں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنا آپا کھو دیا ہےـ

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو خستہ حال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا پانچ سالہ میعاد کار کی کارگردگی صرف زبانی جمع خرچ پر مبنی ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی نے صرف اپنے جملوں سے عوام کو بہکانے کا کام کیا ہے۔ بصورت دیگر آج حالت یہ ہے کہ یوپی کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالٹر کی معیشت بنانے کا ڈھنڈھورا پیٹنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اب اشاروں میں بھی اس کا نام نہیں لیتے۔ اعدادو شمار اس بات کے گواہ ہیں کہ یوپی آگے نہیں پیچھے جا رہا ہے۔


بی جے پی پر اپوزیش کو بدنام کرنے اور سرکاری اداروں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنا آپا کھو دیا ہے اس لئے نازیبا تبصرے کرتے ہوئے اپنی محدود ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سرکاری اداروں کے ذریعہ بی جے پی اپوایشن لیڈروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کے باشندوں کو دلاسہ دلا گیا تھا کہ بی جے پی حکومت بننے پر مہنگائی پر کنٹرول ہوگا۔ 70 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ کسانوں کو احترام ملے گا۔ بہن بیٹیوں کا تحفظ ہوگا۔ لیکن بی جے پی کے اس جھوٹ کی قلعی کھل چکی ہے اور عوام ان کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں عوام کو صرف ذلت اور پریشانیاں ہی ملی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔