بی جے پی اقتدار میں بدعنوانی شباب پر: شیوپال

شیوپال یادو نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے صرف اپوزیشن لیڈروں کے یہاں ہی پڑ رہے ہیں۔ بی جے پی میں جمہوریت نام کی کوئی بھی چیز نہیں بچی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیوپال سنگھ یادو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیوپال سنگھ یادو، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ بدعنوانی میں ڈوبی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے میعاد کار میں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شیوپال یادو نے اتوار کو یہاں ضلع پنچایت آواس پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کوآپریٹیو انتخابات کی تیاریوں میں ان کی تنظیم مشغول ہے۔ وہ لگاتار کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 'بہت ہی جلد بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں فی الحال میں ابھی کو آپریٹیو الیکشن میں سرگرم پارٹی اہلکار کے درمیان جا رہا ہوں۔ ہم نے جس طریقے سے اپنی تیاریاں کی ہوئی ہیں اس طرح سے کوآپریٹیو کے الیکشن میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو خاصی کامیابی حاصل ہوگی اور بی جے پی کو وقت آنے پر سخت جواب مل جائے گا۔


شیوپال یادو نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے صرف اپوزیشن لیڈروں کے یہاں ہی پڑ رہے ہیں۔ بی جے پی میں جمہوریت نام کی کوئی بھی چیز نہیں بچی ہے۔ لالو کنبہ پر چھاپے ماری کے حوالے سے شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کو نہ صرف اپوزیشن کے لوگ ہی گھپلہ باز، بے ایمان سب کچھ دکھ رہے جبکہ حقیقت میں بی جے پی کے لیڈروں سے بڑا کوئی بدعنوان نہیں ہے۔ آج بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر ایماندار نہیں لگتا ہے۔

اٹاوہ میں کوآپریٹیو الیکشن کے حوالے سے ایس پی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو کافی سرگرم ہوگئے ہیں۔ اٹاوہ۔اوریا کی 139 کمیٹیوں پر سماج وادی پارٹی قبضہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ شیوپال شہر کے اٹاوہ ضلع پنچایت آواس پر میٹنگ کرنے پہنچے جہاں پر کوآپریٹیو الیکشن کے سلسلے میں نمائندوں سے ملاقات کی۔ اٹاوہ۔اوریا میں 139 کمیٹیوں کا 14مارچ کو الیکشن ہونا ہے۔ شیوپال سنگھ اس الیکشن میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کے لئے کو آپریٹو کمیٹیوں کے الیکشن میں منظم حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */