سیاہ رنگ کا خوف! وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دورے پر سیکورٹی اہلکاروں نے اتروائی لڑکے کی سیاہ ٹی-شرٹ

لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ پولیس نے اسے روکا اور اس کی ماں سے اس کی ٹی شرٹ اتارنے کو کہا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک کے منڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے ذہن میں احتجاج کا خوف اتنا تھا کہ انہوں نے سیاہ ٹی-شرٹ پہنے نوجوان کو بھی نہیں بخشا! اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ احتجاج نہ کرے، یہاں تعینات پولیس اور ایجنسیوں نے ایک لڑکے کی ٹی شرٹ اتروا دی۔ لڑکا اتوار کو ریلی میں شرکت کے لیے آیا تھا اور اس نے سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ پولیس نے اسے روکا اور اس کی ماں سے اس کی ٹی شرٹ اتارنے کو کہا۔

ماں نے اپنے بیٹے کی ٹی شرٹ اتار دی اور اسے نیم برہنہ حالت میں ہی احاطے کے اندر لے گئی۔ میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنے کے بعد ماں نے اپنے لڑکے کو دوبارہ ٹی شرٹ پہنائی لیکن پولیس اہلکار اس کے پاس پہنچے اور اسے بتایا کہ وہ پروٹوکول کی وجہ سے کالی ٹی شرٹ کے ساتھ لڑکے کو اندر نہیں جانے دے سکتے۔ اس کے بعد ماں کو دوبارہ اپنے بیٹے کی کالی ٹی شرٹ اتارنی پڑی۔ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ وہ پروٹوکول کے ساتھ خطرہ مول نہیں لے سکتے۔


خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی کو ملک کے کئی حصوں میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہیں کئی مقامات پر کالے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایسے میں سیکورٹی اہلکاروں کو یہ خدشہ رہا ہوگا کہ کہیں لڑکے کی کالی ٹی شرٹ کو مودی کے خلاف احتجاج کے لئے استعمال نہ کر لیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */