بی جے پی رکن اسمبلی نے سر منڈوایا اور مہالیہ کے موقع پر ٹی ایم سی میں شمولیت کا کیا اعلان

تریپورہ سے بی جے پی رکن اسمبلی آشیش داس اس وقت کولکاتا میں ہیں اور انھوں نے سر منڈواتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کا وہ کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

بی جے پی کا جھنڈا، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا جھنڈا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: ترنمول کانگریس میں شمولیت سے قبل تری پورہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی آشیش داس نے آج کالی گھاٹ میں ادی کنگا میں نہانے کے بعد اپنا سرمنڈویا اور کہا ہے کہ وہ مہالیہ کے موقع پر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

آشیش داس نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تریپورہ کے سورما اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ممبراسمبلی آشیش داس نے کل کلکتہ پہنچے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہوں نے تری پورہ کے وزیر اعلیٰ پبلب دیو پر عدالت کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تری پورہ کے وزیر اعلیٰ ناکام ہوچکے ہیں۔ تری پورہ میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ابھیشیک بنرجی کو تری پورہ میں ریلی کرنے نہیں دی جا رہی ہے۔ گزشتہ مہینے مبینہ طور پر تریپورہ کے کئی ایم ایل اے ممتا بنرجی سے ملنے کے لیے کلکتہ آئے تھے۔ ان میں بی جے پی ایم ایل اے سدیپ رائے برمن بھی تھے۔ جن کے ساتھ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیو اور بی جے پی قیادت کے درمیان اختلافات عروج پر پہنچ گئے ہیں۔ ان حالات میں قیاس آرائی کی جا رہی کہ اگلے چند مہینوں میں بی جے پی کے کئی اور ممبر اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔