’بھگوا پارٹی جب جیتتی ہے تو شور مچاتی ہے، جب ہارتی ہے تو بکھر جاتی ہے‘، کانگریس کا بی جے پی پر حملہ

کانگریس نے پیر کے روز بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی جب جیتتی ہے تو زور و شور سے بولتی ہے اور جب شکست کھاتی ہے تو ٹوٹ جاتی ہے، لڑکھڑا جاتی ہے۔

جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے پیر کے روز بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1952 کے بعد سے کرناٹک اور ملک دونوں میں پہلی بار ریاستی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا اجلاس اصل اپوزیشن کے بغیر شروع ہوگا۔ کیونکہ بھگوا پارٹی جب جیتتی ہے تو زور و شور سے بولتی ہے اور جب ہارتی ہے تو ٹوٹ جاتی ہے اور لڑکھڑا جاتی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’کرناٹک اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ 1952 کے بعد پہلی بار ریاست اور ملک میں بھی اجلاس اہم اپوزیشن کے بغیر شروع ہو رہا ہے۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ پیر سے شروع ہو رہے کرناٹک اسمبلی اجلاس اور 20 جولائی سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے درمیان آیا ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخاب میں ہارنے والی بی جے پی نے ابھی تک ریاستی اسمبلی میں اپنے اپوزیشن لیڈر کا اعلان نہیں کیا ہے۔


واضح رہے کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہوگا اور 11 اگست کو ختم ہوگا۔ کانگریس منی پور تشدد، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی نااہلی، بالاسور ٹرین حادثہ سمیت دیگر ایشوز پر حکومت کو گھیرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔