بی جے پی راجستھان میں جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: جاکھڑ

سنیل جاکھڑ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو نہ تو آئین کی پرواہ ہے اور نہ اسے ملک کے جمہوری اقدار کی فکر ہے وہ صرف اقتدار کے لالچ میں اندھی بن چکی ہے بس کسی بھی طریقہ سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔

سنیل جاکھڑ, تصویر یو این آئی
سنیل جاکھڑ, تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چندی گڑھ: پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکز کی نریندر مودی حکومت اقتدار کے لالچ میں اپنی مخالف پارٹیوں کی ریاستی حکومتوں کو پیسہ کے دم پر غیرمستحکم کرکے جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔سنیل جاکھڑ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ جس طرح پہلے گووا و مدھیہ پردیش اور اب راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے، یہ ہمارے ملک کے وفاقی ڈھانچہ کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی۔

سنیل جاکھڑ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو نہ تو آئین کی پرواہ ہے اور نہ اسے ملک کے جمہوری اقدار کی فکر ہے وہ صرف اقتدار کے لالچ میں اندھی بن چکی ہے بس کسی بھی طریقہ سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ راجستھان کی حکومت کووڈ۔ 19 بحران میں نہایت عمدہ کام کر رہی ہے پر مرکزی حکومت اور بی جے پی کی قیادت اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت، انہیں خوفزدہ کرنے کی پالیسی اور گورنر کے آئینی عہدہ کا غلط استعمال کرکے کسی بھی طریقہ سے عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔


سنیل جاکھڑ نے کہا کہ جس طرح آئینی اقدار کی خلاف ورزی کرکے راجستھان کے گورنر نے وزیراعلی کی مانگ پر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہے ہیں اس سے واضح ہے کہ گورنر کلراج مشرا مرکزی حکومت کے کہنے پر ایسا کرکے جمہوریت کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔