گجرات انتخابات: باغیوں کے تیور سے بی جے پی میں کھلبلی، آزادانہ طور پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے 7 لیڈران معطل

ٍگجرات میں بی جے پی نے 7 لیڈروں کو معطل کر دیا ہے جنہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیے، کیونکہ ان رہنماؤں کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

بی جے پی / علامتی تصویر
بی جے پی / علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات میں باغیوں نے بی جے پی کو پریشان کیا ہوا ہے اور باغیوں کے رویے سے پارٹی میں خوف و ہراس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بی جے پی نے باغیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پارٹی نے 7 لیڈروں کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے ان سیٹوں سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے، کیونکہ ان رہنماؤں کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیئے تھے۔

بی جے پی سے معطل کیے گئے رہنماؤں میں مدھو سریواستو، اروند لادانی، دینو پٹیل، ہرشد وساوا اور دھول سنگھ جھالا سمیت 7 لوگوں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھایا ہے۔


ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی بھرے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان لیڈروں میں کئی ایم ایل اے اور سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ بی جے پی سے معطل کیے گئے اروند لادانی نے بھی آزاد پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی صدر کے سمجھانے کے باوجود انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس نہیں لیا۔

وہیں، واگھوڑیا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر 6 بار ایم ایل اے رہ چکے مدھو سریواستو کو جب پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ ان لیڈروں کے باغیانہ رویے نے بی جے پی کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */