بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا کیا اعلان

بی جے پی نے ہفتہ کے روز مختلف ریاستوں کے 2 لوک سبھا اور 7 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

بی جے پی لوگو، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی لوگو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بی جے پی نے ہفتہ کو مختلف ریاستوں کے دو لوک سبھا اور سات اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ تریپورہ کے نو تقرر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا ٹاؤن بوردوالی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔ بھوجپوری اسٹار دنیش لال یادو نرہوا کو ایک بار پھر سے اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

قیاس آرائیوں کے درمیان مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو رامپور لوک سبھا سے ٹکٹ ملنے کا امکان تھا، لیکن بی جے پی نے گھنشیام لودھی کو اس سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی انتخابی کمیٹی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔


تریپورہ میں جہاں وزیر اعلیٰ ساہا ٹاؤن بوردوالی سے امیدوار ہوں گے، وہیں اگرتلہ سے ڈاکٹر اشوک سنہا، سورما سے سوپن داس پال اور جبراج نگر سے ملنا دیبناتھ قسمت آزمائی کریں گے۔ دہلی کی راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے اپنی ریاستی یونٹ کے سابق جنرل سکریٹری راجیش بھاٹیا کو میدان میں اتارا ہے۔ گنگوتری کجور جھارکھنڈ کے مندار اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار ہیں اور آندھرا پردیش کی آتمکور اسمبلی سیٹ سے گندل پلی بھرت کمار یادو ہیں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے 6 جون کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ ووٹنگ 23 جون کو ہوگی اور ووٹ شماری کا عمل 26 جون کو انجام پائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔