بی جے پی اور نڈا، جملوں و جھوٹ تک محدود: تارک راما راو

تارک راما راو نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طور پر این پی اے حکومت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور نڈا صرف جملے اور جھوٹ تک محدود ہیں۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع نلگنڈہ کے مری گڈہ گاوں میں 300 بستروں والے اسپتال کی تعمیر، چوٹ اُپل میں فلورائیڈ ریسرچ سنٹر کے قیام اور فلورائیڈ کے متاثرین کے لئے خصوصی مالی امداد کے سلسلہ میں بی جے پی کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو مرکز کی زعفرانی جماعت کی حکومت کو بے نقاب کیا ہے۔

تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو اس کے وعدے اور ان وعدوں کو پورا کرنے میں ہوئی ناکامی کو یاد دلایا۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016 میں اُس وقت مرکزی وزیر صحت کے طور پر جے پی نڈا نے مری گوڑہ میں اسپتال اور چوٹ اُپل میں ریسرچ سنٹر کے قیام کا وعدہ کیا تھا تاہم ان کی این پی اے حکومت نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔ تارک راما راو نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طور پر این پی اے حکومت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور نڈا صرف جملے اور جھوٹ تک محدود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔