بگ باس سیزن 17: منور فاروقی نے لہرایا فتح کا پرچم، ابھشیک کمار رہے رَنر اَپ

منور فاروقی اورابھیشیک کمار کے درمیان زبردست مقابلہ رہا مگر کم ووٹ ملنے کی وجہ سے ابھیشک ’رنر اَپ‘ رہے جبکہ منور فاروقی فاتح قرار پائے

<div class="paragraphs"><p>تصویر / یواین آئی</p></div>

تصویر / یواین آئی

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی نے سلمان خان کی میزبانی والا مشہور ریئلٹی شو بگ باس کا سیزن 17 جیت لیا ہے۔ منور فاروقی نے فائنل میں انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ارون مشیٹی اور ابھیشیک کمار جیسے مضبوط دعویداروں کو شکست دی۔ ابھیشیک کمار اس شو کے رنر اپ قرار دیئے گئے ہیں۔ یہ خطاب جیتنے پر فاروقی کو بگ باس ٹرافی کے علاوہ 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور کریٹا ایس یو وی کار تحفتاً ملی ہے۔ واضح رہے کہ منور فاروقی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر یہ خطاب اور انعام جیتا ہے۔

اس مقابلے میں منور فاروقی اور ابھیشیک کمار کے درمیان سخت مقابلہ رہا لیکن زیادہ ووٹنگ کی وجہ سے منور جیت گئے جبکہ ابھیشک رنر اپ رہے۔ منور فاروقی نے بگ باس 17 میں کافی سرخیاں بٹوریں۔ اپنے مد مقابل لوگوں کے ساتھ ان کی دوستی اور لڑائی بھی دیکھی گئی۔ شو کے دوران منور فاروقی کی ذاتی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہی لیکن وہ اپنے پرفارمنس پر توجہ مبذول کیے رہے۔ فائنل میں پہنچنے والے تمام لوگ شو میں اپنے کھیل اور حکمت عملی کی وجہ سے کافی خبروں میں تھے۔ ان پانچوں میں سے فائنل ٹرافی کس کو ملے گی اس پر لوگوں کو کافی عرصہ سے تجسس تھا۔


جب بگ باس نے منور اور ابھیشیک سے آخری بار بات کی تو دونوں بہت جذباتی ہو گئے۔ منور اور ابھیشیک اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس دوران ابھیشیک کے والد بھی بہت جذباتی ہو گئے۔ اس کے بعد آخری وقت پر ابھیشیک نے بگ باس سے معافی مانگ لی۔ تو منور نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’انہیں ایک بہتر انسان بنانے کے لیے بگ باس کا شکریہ۔‘‘ واضح رہے کہ بگ باس ٹاپ 2 کے اعلان کے بعد ووٹنگ لائن بھی 10 منٹ کے لیے کھول دی گئی اور مداحوں نے منور فاروقی کو جم کر ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ بگ باس 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر کو ہوا تھا۔ اس بار شو کا تھیم دل، دماغ اور طاقت پر مبنی تھا۔ بگ باس نے تین مختلف گھر بنائے تھے جن کا نام ’دل‘،’دماغ‘ اور ’دم‘ تھا۔ شو میں حصہ لینے والوں کو تینوں کمروں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ شو کو پہلے کئی ہفتوں تک ’دماغ‘ گھر والوں نے چلایا۔ شو میں تمام حصہ لینے والوں نے اپنا بہترین پرفارمنس دیا۔ اس بار کے بگ باس میں گیم سے زیادہ اس میں حصہ لینے والوں کی زندگی پر توجہ مرکوز رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔