موسیٰ والا قتل معاملے میں مزید 2 شوٹرس کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار

انکت کی شکل میں پہچانے جانے والے شوٹر کو پہلے راجستھان میں قتل کی کوشش کے دو بڑے معاملوں میں شامل پایا گیا تھا، جب کہ گرفتار ایک دیگر ملزم کی شناخت سچن چودھری عرف سچن بھوانی کی شکل میں ہوئی ہے۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پیر کے روز پنجابی گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو کے بہیمانہ قتل میں شامل تیسرے شوٹ کو ایک دیگر ملزم کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ انکت نام کے اس شوٹر کو لارینس بشنوئی-گولڈی براڑ گروپ کے ایک دیگر موسٹ وانٹیڈ گینگسٹر کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ انکت کی شکل میں پہچانے جانے والے شوٹر کو پہلے راجستھان میں قتل کی کوشش کے دو دیگر بڑے معاملوں میں شامل پایا گیا تھا، جب کہ گرفتار ایک دیگر ملزم کی شناخت سچن چودھری عرف سچن بھوانی کی شکل میں ہوئی ہے، جو چار نشانہ بازوں کو پناہ دینے کے لیے ذمہ دار تھا۔

دہلی پولیس کی ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ ’’دونوں کو اتوار کی شب تقریباً 11 بجے کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے پاس مہاتما گاندھی مارگ کے پاس پکڑا گیا۔‘‘ سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ راجستھان میں لارینس بشنوئی گروہ کی ساری سرگرمیوں کو سنبھالنے والا اہم شخص سچن بھوانی تھا۔ نلوا نے کہا کہ وہ راجستھان کے چرو میں ہوئے ایک بڑے مجرمانہ معاملے میں بھی مطلوب تھا۔


ملزمین کی گرفتاری کے وقت اسپیشل سیل نے ان کے قبضے سے پنجاب پولیس کی تین وردی، 9 ایم ایم بور کی ایک پستول، 10 زندہ کارتوس اور 30 ایم ایم بور کی ایک پستول اور 9 زندہ کارتوس برآمد کیے۔ اس سے پہلے بھی خصوصی سیل نے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں دو اہم نشانہ باز اور موسیٰ والا کے قتل کی سازش تیار کرنے والا ان کا ایک ساتھی شامل تھا۔

ہریانہ کے سونی پت باشندہ پریہ ورَت عرف فوجی (26) اور کشش عرف کلدیپ (24) کو 19 جون کو گجرات کے کَچھ ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسپیشل پولیس کمشنر (اسپیشل سیل) ایچ ایس دھالیوال نے کہا تھا کہ ملزم پریہ ورَت گینگسٹرس کے ماڈیول کا چیف تھا اور شوٹرس کی ٹیم کی قیادت کرتا تھا اور واقعہ کے وقت گولڈی براڑ کے سیدھے رابطے میں تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔