مہاراشٹر: شندے دھڑے کے نامزد وہپ کو اسپیکر کی جانب سے تسلیم کرنے پر ادھو دھڑا ناراض، سپریم کورٹ سے رجوع

شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے نے مہاراشٹر اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر کے اس فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ایکناتھ شندے دھڑے کی جانب ےس نامزد کئے گئے وہپ کو تسلیم کر لیا

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ: شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے نے مہاراشٹر اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر کے اس فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ایکناتھ شندے دھڑے کی جانب ےس نامزد کئے گئے وہپ کو تسلیم کر لیا۔ ادھو ٹھاکرے دھڑے نے اس معاملہ میں سپریم کورٹ کا ردخ کیا ہے۔

شیو سینا کے ادھو دھڑے کی جانب سے پیش ہوے ولےسینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے تعطیل بنچ (جسٹس اندرا بنرجی، جسٹس کے ماہیشوری) کے سامنے فوری فہرست بند کرنے کے لئے عرضی کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔


سنگھوی نے دلیل دی کہ شندے دھڑے کی طرف سے نامزد کئے گئے وہپ کو تسلیم کرنے کا اسپیکر کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’انہوں نے کہ سپیکر وہپ کو نہیں پہچان سکتا، یہ پارٹی کا کام ہوتا ہے۔ پہلے شندے دھڑے نے شیو سینا کے آفیشیل وہپ سنیل پربھو کو چیلنج کیا لیکن عدالت نے کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا۔‘‘

سنگھوی نے کہا کہ شیو سینا کی عرضی پر سپریم کورٹ کو 11 جولائی کو سماعت کرنی ہے لیکن اسپیکر کا فیصلہ جمود کی صورت حال کو تبدیل کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راہل نارویکر کو اتوار کے روز مہاراشٹر اسمبلی کا نیا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے اور انہوں نے فلور ٹیسٹ سے عین قبل گزشتہ شام شیو سینا کے چیف وہپ کو برطرف کرنے کے فیصلہ پر مہر ثبت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jul 2022, 1:59 PM