چینل نے غلطی تسلیم کی، بی جے پی لیڈروں کو بھی معافی مانگنی چاہیے: کانگریس

پون کھیڑا نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ فرضی ویڈیو بی جے پی لیڈر ہرش وردھن راٹھوڑ نے بھی شیئر کی ہے جو مرکزی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر تھے۔

پون کھیڑا / یو این آئی
پون کھیڑا / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ان کے سابق صدر راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے فرضی ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی نیوز چینل نے معافی مانگ لی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے جن لیڈروں نے اس ویڈیو کو آگے بڑھایا انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فرضی ویڈیو کے ذریعے راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خبر کے ساتھ ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اس ملک میں اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں، اس ویڈیو کی تشہیر کرنے والے لیڈروں کو بھی بروقت معافی مانگنی چاہیے ورنہ انہیں عدالتوں میں جانا پڑے گا۔


پون کھیڑا نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ فرضی ویڈیو بی جے پی لیڈر ہرش وردھن راٹھوڑ نے بھی شیئر کی ہے جو مرکزی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر تھے۔ پارٹی کے ان لیڈروں نے یہ کام سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اب انہیں اس حرکت پر معافی مانگنی پڑے گی۔

ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کے خلاف راجستھان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ دوسرے چینلز کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس لیڈر کی شبیہ کو خراب کرنے کی ایسی کوشش کی گئی تو ایسا کرنے والوں کی کئی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */