بہار بی جے پی میں بڑا رد و بدل، ایک ساتھ 45 ضلعی صدور بدلے گئے، آئندہ لوک سبھا و اسمبلی انتخابات پیش نظر!

بہار بی جے پی صدر کے ذریعہ ضلعی صدور کی نئی فہرست جاری کرنے کے بعد پارٹی میں سرگرمی بڑھ گئی ہے، پارٹی کے کچھ لیڈران میں مایوسی ہے تو کچھ اس نئی فہرست سے متفق دکھائی دے رہے ہیں۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار بی جے پی میں ہولی کے ٹھیک بعد بڑے پیمانے پر تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پارٹی نے 45 ضلعی صدور کو بدل دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں آنے والے نتائج اور موجودہ اتحادی حکومت سے بی جے پی ڈری ہوئی ہے؟ آخر کیوں پارٹی نے ایک ساتھ 45 ضلعی صدور کو بدل دیا! ظاہر ہے 2024 کا آئندہ لوک سبھا انتخاب اور 2025 کا بہار اسمبلی انتخاب انہی ضلعی صدور کی قیادت میں لڑا جانا ہے۔

نئے ضلعی صدور کے ناموں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو یہ صاف ہو جاتا ہے کہ اس میں سماج کے سبھی طبقات کو نمائندگی دینے کی پارٹی نے پوری کوشش کی ہے۔ ان میں اعلیٰ ذات سے لے کر پسماندہ اور یہاں تک کہ انتہائی پسماندہ ذات سے آنے والے لوگوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔


بہار بی جے پی صدر کے ذریعہ ضلعی صدور کی فہرست جاری کرنے کے بعد پارٹی میں سرگرمی بڑھ گئی ہے۔ پارٹی کے کچھ لیڈران میں مایوسی ہے تو کچھ اس نئی فہرست سے متفق بھی نظر آ رہے ہیں۔ نئے ضلعی صدور، انتخابات میں پارٹی کے لیے کتنے فائدہ مند ثابت ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ لیکن جو اہم سوال ہے وہ یہ ہے کہ آخر ایک ساتھ 45 ضلعی صدور کو کیوں بدل دیا گیا، کیا پارٹی کو ان کی قیادت میں انتخابات میں جیت کا بھروسہ نہیں تھا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */