فرضی خبر پھیلانے والے 6 یوٹیوب چینلز پر ہوئی کارروائی، مرکزی حکومت نے پابندی لگانے کا کیا فیصلہ

پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک یونٹ نے ایسے 6 یوٹیوب چینلز کے بارے میں پتہ لگایا ہے جو ہندوستان میں ایک منظم طریقے سے کام کر رہے تھے اور غلط جانکاری پھیلا رہے تھے۔

یوٹیوب، تصویر آئی اے این ایس
یوٹیوب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

حکومت ہند کی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے فرضی خبر پھیلانے والے 6 یوٹیوب چینلز پر کارروائی کی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی فیکٹ چیک یونٹ نے ایسے 6 یوٹیوب چینلز کے بارے میں پتہ کیا ہے جو ہندوستان میں ایک منظم طریقے سے کام کر رہے تھے اور غلط جانکاری پھیلا رہے تھے۔ فیکٹ چیک یونٹ نے ان چینلز کے ذریعہ پھیلائی جا رہی فرضی خبروں کا انکشاف کرنے کے لیے 100 سے زائد فیکٹ چیک والے چھ الگ الگ ٹوئٹر تھریڈ جاری کیے۔

وزارت نے بتایا کہ جن یوٹیوب چینلز پر کارروائی کی گئی ہے ان کے نام ہیں نیشن ٹی وی، سروکار بھارت، نیشن 24، سمواد سماچار، سورنم بھارت اور سمواد ٹی وی۔ ان یوٹیوب چینلز نے انتخابات، ہندوستانی سپریم کورٹ اور ہندوستانی پارلیمنٹ کی کارروائی، حکومت ہند کے کام وغیرہ کے بارے میں فرضی خبریں پھیلائی ہیں۔ مثلاً الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پابندی کے بارے میں جھوٹے دعوے اور جھوٹے بیانات پیش کیے گئے۔


ایک افسر نے بتایا کہ یہ چینل نقلی، کلک بیٹ اور سنسنی خیز تھمب نیل اور ٹی وی چینلز کے ٹیلی ویژن نیوز اینکرس کی شبیہ کا استعمال کر ناظرین کو یہ یقین دلا رہے تھے کہ یہ خبریں مصدقہ تھیں۔ ان چینلز کے تقریباً 20 لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کی ویڈیوز کو 51 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے یہ دوسری ایسی کارروائی ہے جب فرضی خبریں چلانے والے یوٹیوب چینلز کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزارت کے ذریعہ اب ان کے خلاف یوٹیوب سے کارروائی کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔