مدھیہ پردیش میں 20 نومبر کو داخل نہیں ہوگی ’بھارت جوڑو یاترا‘، کانگریس نے نئی تاریخ کا کیا اعلان

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ نئے آفیشیل پروگرام کے مطابق اب بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سے مدھیہ پردیش کے بودرلی گاؤں میں داخل ہوگی۔

بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے مدھیہ پردیش میں داخل ہونے کی تاریخ بدل گئی ہے۔ اب ان کی یاترا 20 نومبر نہیں، بلکہ 23 نومبر کو مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سے مدھیہ پردیش کے بودرلی گاؤں میں داخل ہوگی۔ بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش میں پہلے 20 نومبر کو داخل ہونے والی تھی، لیکن راہل گاندھی اور دوسرے لیڈران گجرات میں انتخابی ریلی کے لیے جانے والے ہیں۔ ایسے میں تاریخوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ آفیشیل پروگرام کے مطابق اب ’بھارت جوڑو یاترا‘ 23 نومبر کو مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سے مدھیہ پردیش کے بودرلی گاؤں میں داخل ہوگی۔ گزشتہ روز پارٹی کے اہم لیڈران، جن میں ریاست کے ریاستی انچارج جے پی اگروال کے علاوہ سابق وزیر سریش پچوری، ارون یادو وغیرہ شامل ہوئے، انھوں نے راہل گاندھی سے مہاراشٹر میں ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد ہی پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔


بہرحال، طے کردہ پروگرام کے مطابق اب بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی، اور پھر 5 دسمبر کو یہ یاترا راجستھان میں قدم رکھے گی۔ یعنی مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا سفر 13 دنوں پر مشتمل ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */