بنگال انتخابات: الیکشن کمیشن نے تین پولیس افسران کا تبادلہ کیا

آئی پی ایس امت کمار سنگھ کو علی پور دوار کا چارج دیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر (انڈسٹریل) کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے عہدے پر شیامل کمار منڈل کو بھیجا گیا ہے اور چندر نگر کا چارج اویشیکھ مودی کو دیا گیا ہے۔

نندی گرام میں بھیڑ کو روکنے کی کوشش کرتا ایک سکیورٹی اہلکار / تصویر یو این آئی
نندی گرام میں بھیڑ کو روکنے کی کوشش کرتا ایک سکیورٹی اہلکار / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے چھ اپریل کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے تین پولیس افسران کا فی الفور تبادلہ کر دیا ہے۔ ان افسران کے الیکشن سے متعلق کوئی بھی ڈیوٹی کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ علی پور دوار پولیس افسر امیتابھ مَیتی، ڈائمنڈ ہاربر (انڈسٹریل) کے ڈپٹی پولیس کمشنر متھن ڈے اور چندر نگر کے ڈپٹی پولیس کمشنر تَتھاگت بوس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

آئی پی ایس امت کمار سنگھ کو علی پور دوار کا چارج دیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر (انڈسٹریل) کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے عہدے پر شیامل کمار منڈل کو بھیجا گیا ہے اور چندر نگر کا چارج اویشیکھ مودی کو دیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر اور علی پور دوار میں تیسرے مرحلے میں الیکشن ہوگا جبکہ چندرنگر میں چوتھے مرحلے میں ووٹ ڈالا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔