بنگال: بی جے پی لیڈر سبھرانشو رائے بھی بغاوت کو تیار! ٹی ایم سی میں شرکت کا امکان

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والے لیڈران واپس اپنی پرانی پارٹی میں جا سکتے ہیں۔

جے پی نڈّا، تصویر آئی اے این ایس
جے پی نڈّا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: بی جے پی کے قومی نائب صدرمکل رائے کے بیٹے سبھرنشو رائے بنگال اسمبلی انتخابات میں اپنے روایتی سیٹ سے انتخاب ہارنے کے بعد سے ہی بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف بول رہے ہیں ۔اس کی وجہ سے یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ کیا سبھرانشور ارئے بی جے پی چھوڑ رہے ہیں ۔ دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والے لیڈران واپس اپنی پرانی پارٹی میں جاسکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ مکل رائے گرچہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے مگر ان کے بیٹے سبھرانشور ائے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب ہار گئے۔جب کہ وہ2016میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اکتوبر میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۰مگر بعد میں وہ بی جے پی کےلئے کام کرتے رہنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے کہ بی جے پی کو اپنی پالیسی میں تبدیلی کرنے کی ضرورر ت ہے۔بنگال کی ترقی میں تعاون کرنے کے بجائے بی جے پی مسلسل ممتا بنرجی کی تنقید کررہی ہیں۔


دوسری جانب سبھرانشور رائے نے اپنے فون کے کالر ٹیون میں کرن جوہر کی ایک فلم کا گانا لگایا ہے جس کے الفاظ ہیں کہ ’چلیں مجھے یاد نہ کریں‘۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ کیا سبھرانشو رائے بی جے پی چھوڑ نے والے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکل رائے بھی پارٹی سے خوش نہیں ہیں ۔سینئر لیڈر ہونے کے باوجود انہیں اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔