ویڈیو انٹرویو: اپنی اداکاری اور سماجی خدمت سے لوگوں کا دل جیتنے والے آئی اے ایس افسر ابھشیک سنگھ

آئی اے ایس افسر ابھشیک سنگھ مخلص سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں۔ دراصل اداکاری ان کا شوق ہے اور انھوں نے ’تجھے بھولنا تو چاہا...‘ جیسے نغموں میں اداکاری کر کے اپنی پہچان بنائی۔

user

قومی آوازبیورو

اس مشکل وقت میں جب کورونا نے ہر طرف خوف اور مایوسی کا ماحول پیدا کر رکھا ہے، کچھ لوگ انتہائی خلوص کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک نوجوان آئی اے ایس افسر ہیں ابھشیک سنگھ جو اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ کورونا بحران کے شکار لوگوں کی مدد میں بھی آگے آ رہے ہیں اور ان کے درمیان بیداری بھی پیدا کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی اے ایس افسر ابھشیک سنگھ مخلص سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں۔ دراصل اداکاری ان کا شوق ہے اور انھوں نے ’وفائیں میری یاد کرو گے‘ اور ’تجھے بھولنا تو چاہا لیکن بھلا نہ پائے‘ جیسے نغموں میں اداکاری کر کے اپنی پہچان بنائی۔ ابھشیک سنگھ نے یہ کامیابی کس طرح حاصل کی اور وہ اپنی ملازمت، شوق اور سماجی ذمہ داریوں کے درمیان کس طرح توازن بنائے رکھتے ہیں، یہ جاننے کے لیے ’قومی آواز‘ کی پرگتی سکسینہ نے ان سے براہ راست گفتگو کی۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔