تہواروں کے درمیان آئندہ 11 دنوں میں 8 دن بینک رہیں گے بند، دیکھیے تفصیل

بینک تعیطلات کے کیلنڈر کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کو دسہرے کی چھٹی ہے، اس کے علاوہ اکتوبر کے بچے 10 دنوں میں لکشمی پوجا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی پر بھی بینک بند رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں بینکوں کی تعطیل بھی خوب ہونے والی ہے۔ اکتوبر ماہ ختم ہونے میں جو 11 دن بچے ہیں، ان میں سے ہی 8 دن تعطیل ہے۔ یعنی آنے والے 11 دنوں میں صرف تین دن ہی بینک کھلے رہیں گے۔ حالانکہ الگ الگ ریاستوں میں تعطیلات الگ الگ دن ہیں اس لیے تعطیلات میں کچھ کمی و بیشی بھی ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اکتوبر ماہ میں تعطیلات کے دوران بینکوں کی آن لائن خدمات ہر دن کی طرح کام کرتی رہیں گی۔ یعنی آپ اپنا کام نمٹانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آر بی آئی کی طرف سے جو بینک تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کو دسہرے کی چھٹی ہے۔ اس کے علاوہ اکتوبر کے بچے 11 دنوں میں لکشمی پوجا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی پر بھی بینک بند رہیں گے۔ آئیے اکتوبر ماہ میں ہفتہ اور اتوار کے علاوہ بینک کس کس دن بند رہیں گے، اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔


21 اکتوبر (ہفتہ): درگا پوجا (مہا سپتمی)- تریپورہ، آسام، منی پور اور بنگال میں بینک بند

23 اکتوبر (پیر): دسہرا (مہانومی)/ایودھ پوجا/درگا پوجا/وجئے دشمی- تریپورہ، کرناٹک، اڈیشہ، تمل ناڈو، آسام، ااندھرا پردیش، کانپور، کیرالہ، جھارکھنڈ، بہار میں بینک بند

24 اکتوبر (منگل): دسہرا/دسہرا (وجئے دشمی)/درگا پوجا- آندھرا پردیش، منی پور کو چھوڑی کر سبھی ریاستوں میں بینک بند

25 اکتوبر (بدھ): درگا پوجا (دسین)- سکم میں بینک بند

26 اکتوبر (جمعرات): درگا پوجا (دسین)/ولئے دیوس- سکم، جموں و کشمیر میں بینک بند

27 اکتوبر (جمعہ): درگاپوجا )دسین)- سکم میں بینک بند

28 اکتوبر (ہفتہ): لکشمی پوجا- بنگا میں بینک بند

31 اکتوبر (منگل): سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش- گجرات میں بینک بند

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔