نٹھاری واقعہ کا ملزم منندر پنڈھیر جیل سے آیا باہر، کوٹھی نمبر ڈی-5 کے پاس پولیس تعینات

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے نٹھاری قتل عام میں سی بی آئی کورٹ سے پھانسی کی سزا پانے والے سریندر کولی اور منندر پنڈھیر کو بے قصور قرار دیا تھا، عدالت نے کہا کہ پولیس دونوں کو مجرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نٹھاری واقعہ کے ملزم منندر پنڈھیر کو جیل سے آج رِہائی مل گئی۔ اس رِہائی کے بعد نٹھاری واقعی پنڈھیر کی کوٹھی ڈی-5 کے پاس پولیس کی تعیناتی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رواں سال جون میں منندر پنڈھیر کو غازی آباد کی ڈاسنا جیل سے لکسر جیل لایا گیا تھا۔ بیمار ہونے کی وجہ سے اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، لیکن اب وہ آزاد ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے نٹھاری قتل عام معاملہ مین سی بی آئی کورٹ سے پھانسی کی سزا پائے سریندر کولی اور منندر سنگھ پنڈھیر کو بے قصور قرار دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ پولیس دونوں کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس ایس اے ایچ رضوی کی ڈویژنل بنچ نے جانچ پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جانچ کا عمل بے حد خراب تھا۔ ثبوت جمع کرنے کے بنیادی طریقہ کی پوری طرح سے خلاف ورزی کی گئی۔ جانچ ایجنسیوں کی یہ ناکامی عوام کے اعتماد سے دھوکہ ہے۔


الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں نے اعضا کاروبار کے سنگین پہلوؤں کی جانچ کیے بغیر ایک غریب نوکر کو کھلنایک کی طرح پیش کر اسے پھنسانے کا آسان طریقہ منتخب کیا۔ ایسی سنگین چوک کے سبب ملی بھگت سمیت کئی طرح کے نتائج ممکن ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزم اپیل کنندگان کو ذیلی عدالت سے واضح طور سے غیر جانبدار سماعت کا موقع نہیں ملا۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 13 فروری 2009 کو دونوں کو عصمت دری اور قتل کا قصوروار مان کر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ پنڈھیر اور کولی پر 18 معصوموں اور ایک خاتون سے عصمت دری و قتل کا الزام تھا۔ اس معاملے میں عدالت میں پہلا کیس 8 فروری 2005 کو درج کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔