راجیو گاندھی کے یومِ وفات پر بگھیل حکومت نے کسانوں کو دی بڑی سوغات

راجیو گاندھی کے یومِ وفات پر ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے چھتیس گڑھ کے کسانوں، بغیر اراضی والے زرعی مزدوروں، مویشی پروروں کو 1804 کروڑ 50 لاکھ روپے آن لائن بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا۔

تصویر ٹوئٹر@INCIndia
تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

آج آنجہانی راجیو گاندھی کا یومِ وفات ہے۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے ریاست کے 26 لاکھ 68 ہزار سے زائد کسانوں، بغیر اراضی والے زرعی مزدوروں، مویشی پروروں اور ان شعبوں سے جڑی خواتین کو 1804 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ حکومت راجیو گاندھی نیائے یوجنا کے تحت گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں 11 ہزار 180 کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکی ہے۔

ریاستی حکومت کے محکمہ رابطہ عامہ کے ذریعہ دی گئی، جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ بگھیل نے راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا کے تحت خریف سال 22-2021 کے مطابق پہلی قسط کی شکل میں 1720.11 کروڑ روپے، راجیو گاندھی دیہی زرعی نیائے یوجنا کے تحت 71.8 کروڑ روپے اور گئودھن نیائے یوجنا کے تحت مویشی پروروں، گئوٹھان کمیٹیوں اور خواتین گروپس کو 13.31 کروڑ روپے منتقل کیے۔


غور طلب ہے کہ بگھیل حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا کے تحت ریاست کے کسانوں کو 11 ہزار 180 کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں 1720.11 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد یہ رقم بڑھ کر 12900.21 کروڑ روپے ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں، ریاست میں گنے کی زراعت کرنے والے کسانوں کو اب تک ادائیگی کیے گئے 122.24 کروڑ روپے کی تعداد کو شامل کرنے کے بعد یہ بڑھ کر 13022.45 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔