بہار این ڈی اے کو ملی بری خبر، جنتا دل یو کے قومی جنرل سکریٹری علی اشرف فاطمی نے دیا استعفیٰ

علی اشرف فاطمی جلد ہی راشتریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی رکنیت اختیار کر سکتے ہیں، خبر یہ بھی گرم ہے کہ آر جے ڈی انھیں مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنانا چاہتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علی اشرف فاطمی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/farazfatmimla">@farazfatmimla</a></p></div>

علی اشرف فاطمی، تصویر@farazfatmimla

user

قومی آوازبیورو

بہار این ڈی اے میں جب سے سیٹوں کی تقسیم ہوئی ہے، ایک سیاسی ہنگامہ شروع ہو چکا ہے۔ ایک طرف پشوپتی پارس ایک بھی سیٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر مودی کابینہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور دوسری طرف اوپیندر کشواہا بھی ایک سیٹ ملنے سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ بی جے پی اور جنتا دل یو کے اندر بھی کئی لیڈران کے ناراض ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان جنتا دل یو کے قومی جنرل سکریٹری علی اشرف فاطمی نے اس عہدہ اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ بہار این ڈی اے میں جاری گھمسان کے درمیان یہ ایک بڑا جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی اشرف فاطمی نے جلد ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کا دامن تھامنے والے ہیں۔ وہ آر جے ڈی سے پہلے بھی کئی سالوں تک جڑے رہ چکے ہیں۔ جنتال دل یو میں علی اشرف فاطمہ اس وقت سے ہی اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے جب نتیش کمار نے بی جے پی سے دوبارہ ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا۔


علی اشرف فاطمی نے جنتا دل یو قومی صدر کو اپنے استعفیٰ نامہ سے متعلق ایک خط بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار کی حفاظت کے لیے جنتا دل یو کے سبھی عہدوں سمیت ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ وہ دربھنگہ پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن یہ سیٹ بی جے پی کے حصے میں چلی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے سے ہی بی جے پی کے ساتھ جڑ کر اچھا محسوس نہیں کر رہے فاطمی نے جنتا دل یو سے کنارہ کرنا ہی بہتر سمجھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی اشرف فاطمی 21 مارچ کو آر جے ڈی کی رکنیت اختیار کر سکتے ہیں۔ خبر یہ بھی گرم ہے کہ آر جے ڈی انھیں مدھوبنی پارلیمانی سیٹ سے امیدوار بنانے پر غور کر رہی ہے۔ چونکہ آر جے ڈی نے لوک سبھا انتخاب کے لیے اپنے کسی بھی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ مدھوبنی سے فاطمی کو ٹکٹ مل جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔