آئی پی ایل 2024: ’اوہ گرو، ہو جا شروع‘، شعر و شاعری کے بادشاہ نوجوت سدھو ایک بار پھر کمنٹری کے لیے تیار

اسٹار اسپورٹس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ایک عقلمند شخص نے کہا ’امید سب سے بڑی توپ ہے‘، اور یہ عقلمند عظیم نوجوت سنگھ سدھو خود ہمارے شاندار اسٹار کاسٹ سے جڑیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نوجوت سدھو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نوجوت سدھو، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل 2024 شروع ہونے میں اب محض تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس درمیان کرکٹ شیدائیوں کے لیے ایک خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ کمنٹری کے اپنے دلچسپ انداز کے لیے شہرت حاصل کر چکے نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر کمنٹری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یعنی شاعر و شاعری کے بادشاہ سدھو کی زبان سے ایک بار پھر ’اوہ گرو، ہو جا شروع‘ جیسے جملے سنائی دیں گے۔ آئی پی ایل 2024 کے لیے سدھو کے نام کو کمنٹری پینلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹار اسپورٹس نے سوشل میڈیا پر جانکاری بھی دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا افتتاحی مقابلہ گزشتہ چمپئن چنئی سپرکنگز اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل آئی پی ایل کے براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوت سدھو کے کمنٹری پینل میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسٹار اسپورٹس نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے ’’ایک عقلمند شخص نے کہا ’امید سب سے بڑی توپ ہے‘، اور یہ عقلمند عظیم نوجوت سنگھ سدھو خود ہمارے شاندار اسٹارکاسٹ سے جڑیں گے۔ ان کی غضب کمنٹری اور شاندار سنگل لائنر آپ مِس نہ کریں۔‘‘


واضح رہے کہ کرکٹ کمنٹری سے دوری بنانے کے بعد سدھو تنازعہ میں پھنسے تھے جب 2019 میں انھیں ’دی کپل شرما شو‘ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس دوران وہ سیاست کے میدان میں سرگرم رہے، لیکن اب ایک بار پھر کرکٹ کمنٹری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ نوجوت سدھو نے 2001 میں اپنی کمنٹری کے ذریعہ جلوہ بکھیرا تھا، اور تب سے انھیں سننا کرکٹ شیدائیوں کو بہت پسند آتا ہے۔ وہ کمنٹری کے دوران کرکٹ کی باریکی کو بھی مزیدار انداز میں پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔