ضلع پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹنٹ ہلاک

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی طرف سے چلینج کئے جانے پر طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: فوج نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کر دیا۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملی ٹنٹوں نے پونچھ سکیٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح در اندازی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات مستعد فوجی جوانوں نے انٹیگریٹڈ سروی لنس گرڈ کا موثر استعمال کرتے ہوئے در اندازی کی کوشش کا پتہ لگایا۔

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی طرف سے چلینج کئے جانے پر طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں مہلوک ملی ٹنٹ کی لاش اور ایک اے کے47 رائفل بھی بر آمد کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔