’3 مہینے میں وزن کم کر کے فِٹ ہو جاؤ، ورنہ ریٹائر ہونا پڑے گا‘، آسام کے ڈی جی پی نے پولیس اہلکاروں کو دی ہدایت

650 سے بھی زائد پولیس اہلکاروں کی فہرست بنائی گئی ہے جو مبینہ طور سے شراب پینے کے عادی ہیں یا موٹے ہیں، ان میں سے جو بھی ڈیوٹی کے لیے نااہل پائے جائیں گے انھیں وی آر ایس کی پیشکش کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>جی پی سنگھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جی پی سنگھ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آسام میں پولیس اہلکار، جن کا وزن زیادہ ہے، ان کے پاس رواں سال نومبر تک وزن کم کرنے کا وقت ہے۔ ورنہ انھیں وی آر ایس (رضاکارانہ ریٹائرمنٹ) لینا پڑے گا۔ یہ بات آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے منگل کے روز کہی۔ اس سے قبل آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کیا تھا کہ موٹاپے سے نبرد آزما شخص ریاستی پولیس محکمہ میں کام نہیں کر سکتا۔ ایسے پولیس اہلکاروں کو سرکاری طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے وی آر ایس لینا ہوگا۔

بہرحال، جی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ آئی پی ایس اور اے پی ایس افسران، بٹالین اور پولیس محکمہ کے دیگر ملازمین سمیت سبھی آسام پولیس اہلکاروں کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کی پیشہ ور ریکارڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم افسران سمیت سبھی آسام پولیس اہلکاروں کو 15 اگست تک تین مہینے کا وقت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور پھر آئندہ 15 دنوں میں بی ایم آئی انڈیکس کریں گے۔ جو لوگ موٹاپے (بی ایم آئی 30 پلس) کیٹگری میں ہیں، انھیں وزن کم کرنے کے لیے نومبر تک تین مہینے کا مزید وقت دیا جائے گا۔‘‘


آسام کے ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ جو افسر اور پولیس اہلکار اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہیں گے، جب تک کہ انھیں ہائپوتھائرائڈزم وغیرہ جیسی کوئی بیماری نہ ہو، انھیں وی آر ایس کا متبادل دیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ بی ایم آئی کی پیشہ ور ریڈنگ کے لیے جانے والے وہ خود پہلے شخص ہوں گے۔

آسام پولیس کے اعلیٰ افسر نے گزشتہ ہفتہ بتایا تھا کہ انھوں نے 650 سے بھی زیادہ پولیس اہلکاروں کی ایک فہرست بنائی ہے جو مبینہ طور سے شراب پینے کے عادی ہیں یا موٹے ہیں، اور ان میں سے جو بھی ڈیوٹی کے لیے نااہل پائے جائیں گے انھیں جائزہ لینے کے بعد رضاکارانہ سبکدوشی کی پیشکش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */