ملازمتوں کا بحران جاری، اب ایمیزون انڈیا نے سینکڑوں ملازمین کو کیا فارغ

جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے وہ کلاؤڈ ڈویژن اے ڈبلیو ایس کے علاوہ پیپل ایکسپیرینس اینڈ ٹیکنالوجی (پی ایکس ٹی) یا ایچ آر کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ایمیزون / آئی اے این ایس
ایمیزون / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مشہور کمپنیوں کی جانب سے دنیا بھر میں ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا دور لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، ایمیزون انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 400 سے 500 ملازمین کی برطرفی کرنے کا ’مشکل فیصلہ‘ لیا ہے۔ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے وہ کلاؤڈ ڈویژن اے ڈبلیو ایس کے علاوہ پیپل ایکسپیرینس اینڈ ٹیکنالوجی (پی ایکس ٹی) یا ایچ آر کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تازہ برطرفیاں ان 9000 برطرفیوں کا حصہ ہیں، جن کا اعلان ایمیزون کے سی ای او اینڈی جسی نے مارچ میں کیا تھا۔ ایمیزون نے مارچ میں ایمیزون ویب سروس، ٹوئچ، ایڈورٹائزمنٹ اور ایچ آر کے تقریباً 9,000 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔


ایمیزون کے سی ای او اینڈی جسی کی جانب سے مارچ میں ملازمین کے ساتھ شیئر کیے گئے میمو کے مطابق ’’ای کامرس کمپنی نے ابتدائی طور پر جنوری میں 18000 عہدوں کو ختم کیا اور اس ماہ اپنے منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا۔ ہمیں 9000 اضافی رول کی تخفیف کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔‘‘

جیسی نے کہا کہ ای کامرس کمپنی نے تقریباً 27000 کارپوریٹ کرداروں کو ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے اور زیادہ تر قیادت کی ٹیموں کی طرح یہ جائزہ لینا اور آگے بڑھنا جاری رکھے گی۔ جیسی نے کہا کہ جب کہ کمپنی نے لاگت کو ہموار کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، ہم اب بھی اہم اسٹریٹجک طویل مدتی سرمایہ کاری کی وجہ سے ایسا کرنے کے قابل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */