نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والا گرفتار، اسی اسٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو ہوگا ہند-پاک میچ

احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم وہی اسٹیڈیم ہے جہاں کرکٹ عالمی کپ کے بیشتر میچوں کا انعقاد کیا جانا ہے، آئندہ 14 اکتوبر کو بھی یہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی</p></div>

نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

احمد آباد کرائم سیل نے شہر کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ دراصل پولیس کو حال ہی میں ایک دہشت بھرا ای میل موصول ہوا تھا جس میں احمد آباد کے نریندر مودی استیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم وہی اسٹیڈیم ہے جہاں کرکٹ عالمی کپ 2023 کے بیشتر میچوں کا انعقاد کیا جانا ہے۔ آئندہ 14 اکتوبر کو بھی یہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان انتہائی اہم میچ کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ 2023 کا افتتاحی میچ اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا اور فائنل مقابلہ بھی اسی میدان پر ہونا طے پایا ہے۔


گرفتار شخص کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ اسے گجرات کے راجکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ایک ای میل بھیج کر دعویٰ کیا تھا کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دھماکہ ہوگا۔

ملزم بنیادی طور پر مدھیہ پردیش کا باشندہ ہے۔ فی الحال راجکوٹ کے باہری علاقے میں مقیم تھا۔ پولسی افسر نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے فون سے ای میل بھیجا تھا، حالانکہ اس ای میل میں اس کا نام نہیں تھا۔ اس سے قبل پولیس نے جانکاری دی تھی کہ 14 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے عالمی کپ مقابلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اضافی سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔