پٹھان کوٹ حملے کے ’ماسٹر مائنڈ‘ شاہد لطیف کا پاکسان میں قتل

پٹھان کوٹ پر ہونے والے حملے میں ہندوستانی فوج کے سات جوانوں کی جان چلی گئی تھی۔ این آئی اے کی تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ شاہد لطیف تھا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پٹھان کوٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب دہشت گرد شاہد لطیف کو پاکستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔ سال 2016 میں پنجاب کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ ہوا تھا، جسے جیش محمد نے انجام دیا تھا۔ اس حملے میں ہندوستانی فوج کے 7 جوان شہید ہوئے تھے۔ این آئی اے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ شاہد لطیف تھا۔

رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی اور اسے انجام دیا گیا تھا۔ جیش محمد نے حملہ کرنے کے لیے چار خودکش حملہ آوروں کو تربیت دے کر بھیجا تھا۔ لطیف کو جیش کے لانچنگ کمانڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس نے جیش محمد سے وابستہ چار حملہ آوروں کو پٹھانکوٹ بھیجا تھا۔ 47 سالہ شاہد لطیف پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کے ٹاؤن امین آباد کا رہائشی تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔