عارف محمد خان نے 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مستعفی ہونے کی دی ہدایت

عارف محمد خان ٹوئٹ کیا، "کیرالہ کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو 24 اکتوبر 2022 کو صبح 11.30 بجے تک استعفی دینے کا ہدایتی خط جاری کر دیا گیا ہے۔

عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ایک غیر معمولی اقدام میں 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے کہا ہے کہ وہ 24 اکتوبر کی صبح 11.30 بجے تک اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔ عارف محمد خان نے اتوار کو ٹوئٹ کیا، "کیرالہ کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو 24 اکتوبر 2022 کو صبح 11.30 بجے تک استعفی دینے کا ہدایتی خط جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ خط متعلقہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور رجسٹراروں کو بھی ای میل کر دیا گیا ہے۔"

راج بھون نے ٹوئٹ کیا، "معزز سپریم کورٹ کے مورخہ 21.10.22 کی سول اپیل نمبر 7634-7635 آف 2022 (ایس ایل پی (سی)2021 نمبر 21108-21109 کے فیصلے کے پیش نظر) گورنر عارف محمد خان نے ریاست کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو مستعفی ہونے کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثنا، لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) نے وائس چانسلروں سے کہا ہے کہ وہ گورنر کی ہدایت کی خلاف ورزی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔