یوپی: دیوالی پر دردناک سڑک حادثہ، بستی میں ٹرک اور کار کی ٹکر سے 5 افراد کی موت

تمام مرنے والے سنت کبیر نگر کے رہنے والے تھے۔ یہ لوگ دیوالی کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بستی: دیوالی کے موقع پر اتر پردیش کے بستی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ لکھنؤ۔گورکھپور قومی شاہراہ پر منڈروا تھانہ علاقے کی کھجولا چوکی کے قریب ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ لکھنؤ کی طرف سے آرہی ایک کار بے قابو ہوگئی اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار ونود (39 سال)، نیلم (35 سال)، خوشبو (15 سال)، احساس (19 سال) اور سورپتی دیوی (65 سال) کی موت ہوگئی۔

تمام مرنے والے سنت کبیر نگر کے رہنے والے تھے۔ یہ لوگ دیوالی کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشیں مسخ ہو گئیں۔ پولیس نے بڑی مشکل سے لاشیں نکال کر ان کی شناخت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔