ہندوستان کے 38 میڈیکل کالجوں کی منظوری ختم، 100 میڈیکل کالجوں کے خلاف نیشنل میڈیکل کمیشن نے بھیجا نوٹس

این ایم سی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی منظوری کے خلاف تعداد بدلتی رہے گی، آئندہ دو ماہ میں کئی معاملوں کی سماعت ہوگی اور اپیل کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی)، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں ہو رہی لاپروائی کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ ملک بھر میں کم از کم 38 میڈیکل کالجوں کی منظوری ختم کی جا چکی ہے اور تقریباً 100 میڈیکل کالجوں کے خلاف نوٹس جاری کر خامیوں کو ٹھیک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی میڈیکل کالجوں میں ملازمین کے ذریعہ بایومیٹرک سسٹم پر حاضری درج نہیں کرنے سے لے کر کالج کے سیکورٹی نظام میں خامی تک پائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل کالجوں میں ملازمین اور ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے نیشنل میڈیکل کمیشن کی طرف سے سخت فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ جانچ کے دوران 38 میڈیکل کالجوں میں ملازمین کی لاپروائی اور سیکورٹی نظام میں بڑی گڑبڑی پائی گئی جس کے بعد ان کی منظوری ختم کر دی گئی۔


این ایم سی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی منظوری کے خلاف تعداد بدلتی رہے گی۔ آئندہ دو ماہ میں کئی معاملوں کی سماعت ہوگی اور اپیل کی جائے گی۔ دراصل جن میڈیکل کالجوں کی منظوری ختم ہوئی ہے، وہ اپنی بات کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ این ایم سی افسر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کالج خامیوں کو دور کرنے میں ناکام ہے تو پہلے سے رجسٹرڈ طلبا متاثر نہیں ہوں گے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمل ناڈو، گجرات، آسام، پنجاب، آندھرا پردیش، پڈوچیری اور مغربی بنگال کے کئی میڈیکل کالجوں میں خامیاں دیکھنے کو ملی ہیں اس لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔