کانگریس کے برسراقتدار آنے پر آندھرا کو دس سال کے لیے خصوصی ریاست کا درجہ ملے گا: شرمیلا

آندھرا پردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے وعدہ کیا ہے کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اے پی کو دس سال کے لیے خصوصی درجہ حاصل ہوگا

<div class="paragraphs"><p>وائی ایس شرمیلا ریڈی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وائی ایس شرمیلا ریڈی / تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھرا پردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے وعدہ کیا ہے کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اے پی کو دس سال کے لیے خصوصی درجہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ، ریاست کے عوام کا حق ہے۔ یہ درجہ نہ ملنے پر اے پی کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اس تلگو ریاست کو خصوصی درجہ کے معاملہ میں دھوکہ دیا ہے۔

شرمیلا نے تروپتی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ ’مودی یعنی دھوکہ، دھوکہ یعنی مودی! مودی نے دس سال تک ریاست سے دھوکہ کیا۔‘ انہوں نے پوچھا کہ وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی بی جے پی کے ساتھ کیوں ہے؟ یہ بات آندھرا پردیش کے عوام کو بتانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بی جے پی نے یہاں کے عوام کے لیے کیا کیا ہے؟ انہوں نے جگن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کا خصوصی درجہ دلانے میں جگن ناکام ہو گئے ہیں۔


شرمیلا نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگرچہ کہ پڑوسی ریاستیں ترقی میں آگے بڑھ رہی ہیں لیکن موجودہ آندھرا پردیش میں دارالحکومت کی کمی کی صورتحال کے سبب ریاست کی حالت انتہائی دگرگوں ہے۔ جگن ہر معاملہ میں مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مودی جس پروجیکٹ کو جس تاجر کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، جگن اس کو دے دیتے ہیں۔ مودی حکومت کو جس مدد کی ضرورت ہوتی ہے جگن کی حکومت کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔