شادی ڈاٹ کام اور نوکری ڈاٹ کام سمیت متعدد ہندوستانی ایپس پلے اسٹور سے غائب، گوگل کی کارروائی

گوگل نے متعدد ہندوستانی ایپس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں اپنے پلے اسٹور سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت میٹریمونی، شادی ڈاٹ کام، نوکری ڈاٹ کام، 99ایکڑ جیسے کئی نام اس فہرست میں شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>گوگل پلے اسٹور / Getty Images</p></div>

گوگل پلے اسٹور / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گوگل نے متعدد ہندوستانی ایپس پر کارروائی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل نے 10 ایپس کو اپنے اینڈرائیڈ پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔ اس فہرست میں کئی معروف نام ہیں اور شادی ڈاٹ کام، نوکری ڈاٹ کام اور 99ایکڑ جیسی کمپنیوں کی ایپس بھی اس کی زد میں آ گئی ہیں۔ پچھلے سال کمپنی نے کچھ ایپ ڈویلپرز کو انتباہ بھی دیا تھا۔

دراصل، کچھ ایپس گوگل کی بلنگ پالیسیوں میں ناکام نظر آ رہے تھے، جس کے بعد اسے وارننگ دی گئی۔ اب آخر کار 10 ایپس پر ایکشن لیتے ہوئے گوگل نے ان ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم گوگل نے ابھی تک تمام ایپس کی فہرست جاری نہیں کی۔


گوگل نے کچھ ایسی ایپس کے خلاف کارروائی کی ہے جن کے نام سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نام کوکو ایف ایم، بھارت میٹریمونی، شادی ڈاٹ کام، نوکری ڈاٹ کام، 99ایکڑ، ٹرولی میڈلی، کویک کویک، اسٹیگ، اے ایل ٹی ٹی (آلٹ بالاجی) اور دو دیگر ایپس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ سروس فیس کی عدم ادائیگی کا ہے۔ اسی وجہ سے ٹیک دنیا کے معروف پلیٹ فارم نے ان ایپس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل، بہت سے اسٹارٹ اپ چاہتے تھے کہ گوگل چارجز عائد نہ کرے اور پھر انہوں نے یہ ادائیگی نہیں کی۔

تاہم یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا۔ گوگل کو اس میں گرین سگنل مل گیا اور اس نے ایپس کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ اس کے بعد اسٹارٹ اپ سے کہا گیا کہ وہ فیس ادا کریں ورنہ ان کی ایپس کو ہٹا دیا جائے گا۔


کوکو ایف ایم کے سی ای او لال چند بشو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کر کے گوگل پر تنقید کی اور اس کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔ نوکری ڈاٹ کام اور 99ایکڑ کے بانی سنجیو بکھل چندانی نے بھی پوسٹ کر کے گوگل کے تئیں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، یہ ایپس پلے اسٹور پر کب واپس آئیں گی، اس بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔