آندھرا پردیش: گنٹور میں ٹریکٹر پلٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 8 زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی سنگین

چھتیس گڑھ کے کوربا سے بھی ایک ٹریکٹر حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے، اس حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

آندھرا پردیش میں 22 لوگوں سے بھرا ٹریکٹر پلٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ گنٹور ضلع کے پاس پیش آیا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثہ میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ضروری علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریکٹر اچانک ایک نہر میں گر کر پلٹ گیا تھا۔ حادثہ میں تین افراد کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی تھی، جبکہ چار دیگر کی موت اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہوئی۔ سبھی زخمیوں کو گنٹور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


اس درمیان چھتیس گڑھ کے کوربا سے بھی ایک ٹریکٹر حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس حادثہ میں بھی دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس افسران کے مطابق مہلوکین میں ٹریکٹر مالک رام کمار اور دیہی باشندہ ٹیکم شرینواس شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریکٹر میں بالو بھرا ہوا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ٹریکٹر میں پروین نامی ایک شخص بھی سوار تھا لیکن اس نے کود کر اپنی جان بچا لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔