راہل گاندھی نے اڈیشہ ٹرین حادثہ پر پی ایم مودی اور بی جے پی کو گھیرا، کہا- ان سے جو بھی پوچھو، وہ پیچھے مڑکر دیکھیں گے

راہل گاندھی نے کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ پیچھے نہیں دیکھ سکتے۔ حادثہ ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ یہی مشکل ہے۔ وہ ہمیشہ ماضی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے دورے پر گئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر شدید حملہ کیا۔ نیویارک میں این آر آئیز کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ٹرین حادثات کے لیے انگریزوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، بلکہ ریلوے کے وزراء نے ذمہ داری قبول کی اور استعفیٰ دے دیا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس عوام کا مستقبل دیکھنے سے قاصر ہیں۔

راہل گاندھی نے اڈیشہ ٹرین حادثہ پر پی ایم مودی اور بی جے پی کو گھیرا، کہا- ان سے جو بھی پوچھو، وہ پیچھے مڑکر دیکھیں گے

راہل گاندھی نے کہا کہ جو بھی ان سے (مرکزی حکومت) پوچھے گا، وہ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے۔ اگر آپ حکومت سے پوچھیں کہ ٹرین حادثہ کیوں ہوا تو وہ کہیں گے کہ کانگریس نے 50 سال پہلے ایسا کیا تھا۔ آپ ان سے پوچھیں گے کہ انہوں نے ارتقاء اور پیریڈک ٹیبل کو کتابوں سے کیوں نکال دیا؟ تو وہ کہیں گے کہ کانگریس نے 60 سال پہلے ایسا کیا تھا۔ ان کی طرف سے فوری رد عمل پیچھے مڑ کر دیکھنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو کچھ بھی قبول نہ کرنے کی عادت ہے۔ غلطیاں کرتے ہیں اور جب سوال کیا جاتا ہے تو الزام کانگریس پر ڈال دیتے ہیں۔


راہل گاندھی نے کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ پیچھے نہیں دیکھ سکتے۔ حادثہ ہو جاتا ہے۔ لیکن پی ایم مودی ملک کو اس طرح چلا رہے ہیں۔ وہ صرف پیچھے کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ حادثہ کے بعد حادثہ کیوں ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کی یہی مشکل ہے۔ وہ ہمیشہ ماضی کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ہمیشہ کسی اور پر الزام لگانے کا سوچتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔