اکھلیش کی قیادت میں ہموار ہوگا نئے سیاسی متبادل کا راستہ: شیوپال

شیوپال کا اکھلیش کے نام لکھا خط وائرل ہوا ہے جس میں شیوپال نے لکھا ہے معزز اکھلیش، آپ کی اپیل پر اسمبلی اسپیکر نے میری اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی عرضی واپس کر دی ہے۔ اس اعتماد کے لئے آپ کا شکریہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: 'یادو کنبے' میں تقریباً تین سال پہلے پیدا ہوئی کڑواہٹ اب نہ صرف کم ہو رہی ہے بلکہ اترپردیش کی سیاست میں ایک نئے سیاسی متبادل کا راستہ کھلتا نظر آرہا ہے۔ کچھ دن قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے چچا اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی پی ایل) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے اسمبلی رکنیت منسوخ کر نے کے ضمن میں داخل عرضی کو واپس لے لیا تھا جس کے جواب میں شیوپال نے بھتیجے اکھلیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قیادت میں نیا سیاسی متبادل کھڑا کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

شیوپال کا گزشتہ 29مئی کو اکھلیش کے نام لکھا خط وائرل ہوا ہے جس میں پی ایس پی ایل سربراہ نے لکھا ہے 'معزز اکھلیش، آپ کی اپیل پر اسمبلی اسپیکر کی جانب سے میری اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لئے دی گئی عرضی کو واپس کر دیا گیا ہے۔ اس اعتماد کے لئے آپ کو شکریہ، بلاشبہ یہ محض ایک سیاسی واقعہ نہیں بلکہ یہ آپ کے اس طرح کے واضح بامعنی اور مثبت مداخلت سے ایک نئے سیاسی متبادل کا راستہ استوار ہوگا۔


شیوپال کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے پی ایس پی ذرائع نے بتایا کہ یہ صحیح ہے کہ خط کےذریعہ شیوپال یادو نے ایس پی سربراہ کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن یہ خط میڈیا کو جاری نہیں کیا گیا بلکہ کہیں سے لیک ہوکر وائرل ہوگیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چچا۔بھتیجے کے درمیان جاری تلخیوں کے بیچ گزشتہ سال 4 ستمبر کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری نے شیوپال سنگھ یادو کی رکنیت ختم کرنے کے لئے اسمبلی اسپیکر ہردئے نارائن دکشت کے سامنے عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی کا ابھی معائنہ ہی ہو رہا تھا کہ ایس پی نے عرضی واپس لے لی۔

اس سال ہولی کے موقع پر سیفئی میں منعقد پروگرام میں ایس پی فاؤنڈر ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے ساتھ شیوپال یادو بھی ساتھ تھے۔ ہولی ملن پروگرام کے دوران ہی اکھلیش نے شیوپال کے پیر چھو کر آشیرواد لیا تھا۔ اسی وقت سے اس بات کے قیاس لگائے جارہے تھے کہ دونوں کی تلخیوں میں کچھ کمی آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔