ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کو مستعفی ہو جانا چاہئے: کانگریس

بی جے پی کے سابق صدر راجیو بِندل نے اگر اس معاملے میں اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے تو وزیر اعلیٰ کو بھی مستعفیٰ ہونا چاہیے کیونکہ وزارت صحت انہی کے پاس ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور شملہ (دیہات) سے رکن اسمبلی وکرمادتیہ سنگھ نے محکمہ صحت میں ہوئی مبینہ رشوت ستانی کے سلسلے میں وائرل آڈیو کی اگر صحیح ڈھنگ سے تفتیش نہ ہوئی تو پارٹی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

مسٹر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کے مطالبے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر راجیو بِندل نے اگر اس معاملے میں اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے تو وزیر اعلیٰ کو بھی مستعفیٰ ہونا چاہیے کیونکہ وزارت صحت انہی کے پاس ہے۔


کانگریس کے رہنما نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں محکمہ صحت میں ہوئی مبینہ بد عنوانی سے پورے ملک میں ہماچل پردیش کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور صحت؛ وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں اور ایسے میں وجیلینس بیورو کی جانب سے غیر جانب دارانہ تفتیش ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پہلے بھی گورنر سے اس معاملے کی تفتیش ہائی کورٹ کے کسی جج سے کروانے کا مطالبہ کر چکی ہے اور اب وہ براہ راست ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹائے گی۔

کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ نیپال حکومت کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہ ہونے کے سبب مزدوروں کی کمی ہوئی ہے لہٰذا سیب باغبانوں کو آنے والے وقت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے میں حکومت کو وقت رہتے مزدوروں کی دستیابی کے مسئلے کا انتظام کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔