پوری دنیا کورونا وبا سے پریشان ، ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز

امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا کورونا وبا کے جاری قہر سے پریشان ہے اور روزانہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں 37 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

روس میں بھی کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اس وائرس سے ا ب تک پونے5لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ71 59لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ ہے اور ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 764 ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں ہونے والی اموات کی تعداد2067سے زیادہ ہے۔

برطانیہ میں بھی اس وائرس کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ وہاں اب تک اس بیماری سے پونے تین لاکھ لوگوں سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔اٹلی میں اب تک اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33ہزار لوگوں سے زیادہ ہو چکی ہے۔اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */