اکھیلیش کو اب تک یوگی حکومت کے چلنے پر حیرت

ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو نے تمام طرح کے الزامات لگائے اور کہا کہ نہ روزگار، نہ کسانوں کے ساتھ انصاف، نہ قانون کا راج او ر نہ ہی ترقی کا بنیادی ڈھانچہ، پھر بھی بی جے پی کی حکومت چل رہی ہے۔

اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

لکھنو: سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کو حیرت ہے کہ اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کیسے چل رہی ہے۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ وزیراعلی یوگی اپنی ہوائی عادت سے مجبور ہیں۔ ان کی حکومت کا اب چوتھا برس چل رہا ہے۔ بڑے بڑے اعلانات اور یقین دہانیوں کی آسمانی کھیتی کے دن گزر گئے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جب بغیر کوئی کام کیے اتنا وقت کٹ گیا تو چلتے چلتے کچھ نہیں تو ’منتر‘ کے سہارے ریاست کے عوام کو گمراہ کیا جائے۔ انہوں نے حیرت ظاہر کی ہ بغیر کام کیے یہ حکومت چل کیسے رہی ہے۔

ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو نے تمام طرح کے الزامات لگائے اور کہا کہ نہ روزگار، نہ کسانوں کے ساتھ انصاف، نہ قانون کا راج او ر نہ ہی ترقی کا بنیادی ڈھانچہ، پھر بھی بی جے پی کی حکومت چل رہی ہے۔ تین لاکھ روزگار تین برسوں میں کہاں اور کیسے دستیاب کرائے گئے ہیں؟ کورونا رک نہیں رہا ہے۔ ریاست کی اقتصادی حالت خرا ب ہے، کسانوں کے فائدہ کی اسکیمیں بند ہو رہی ہیں۔ گنا کسان کو ادائیگی نہیں کرنے والی چینی ملوں پر کارروائی کے نام پر حکومت خاموش ہے۔ سڑکوں کو گڈھوں سے پاک کرنے کی تاریخ تو کئی بار بدل چکی ہے، لیکن ابھی تک سڑکوں میں کوئی بہتری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اس حکومت سے اوب چکے ہیں اور اپنا انتقام 2022 کے انتخابات میں لینے کے لئے تیار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔