زرعی قوانین: مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا 'کسان اجلاس' کل

راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کے ذریعے منڈی کو ختم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ اس سے کالا بازاری بڑھے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف راجستھان کی ریاستی کانگریس جے پور میں ہفتے کے روز ریاستی سطح کے ’کسان اجلاس‘ کا انعقاد کرے گی۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کسان اجلاس 10 اکتوبر کو بڑلا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ اس میں ریاست کے کسان تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے سبب اجلاس سے متعلق حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے اور اس کے مطابق انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں کورونا کے ضابطوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور ماسک، سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھنے اور سینیٹائز کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔


ڈوٹاسرا کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کے ذریعے منڈی کو ختم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ اس سے کالا بازاری بڑھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے یہ نئے قوانین لاکر کسان کو کمزور اور برباد کرنے کا فیصلہ کر کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے لیکن کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت پوری پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔