اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے کا فیصلہ لیتے ہوئے بتایا کہ اب وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور اللہ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

'بِگ باس' کے ذریعہ بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی اور سلمان خان کے ساتھ کام کر چکی بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اسلامی زندگی پر عمل پیرا ہونے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ یہ جانکاری اپنے شیدائیوں کو دی اور کہا کہ اب وہ مذہب اسلام کی راہ پر چل کر اپنی زندگی بہتر بنانا چاہتی ہیں اور مرنے کے بعد جو زندگی ہوتی ہے اس کو سنوارنا چاہتی ہیں۔

ثنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے تفصیل سے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے "بھائیو اور بہنو، آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے شو بز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت مجھے اپنے شیدائیوں کی طرف سے نصیب ہوئی، جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں۔ لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ کیا انسان کے اس دنیا میں آنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ صرف دولت اور شہرت کمائے؟"


ثنا خان مزید لکھتی ہیں کہ "کیا اس کا یہ فرض نہیں ہے کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزار دے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسے کسی بھی وقت موت آ سکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں۔ خاص طور پر دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟"

ثنا خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے مذکورہ سوال کا جواب اپنے مذہب اسلام میں پایا۔ وہ لکھتی ہیں "اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔" علاوہ ازیں فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے لکھا "میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنی شو بز کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پختہ ارادہ کرتی ہوں۔ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اب مجھے شو بز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں۔ بہت بہت شکریہ۔"


قابل ذکر ہے کہ ثنا خان کے انسٹاگرام پر گزشتہ کچھ دنوں میں جو تصویریں پوسٹ ہوئی ہیں وہ انتہائی مہذب انداز میں کھینچی ہوئی ہیں۔ ان تصویروں میں وہ باپردہ نظر آ رہی ہیں اور انتہائی سلیقے کے ساتھ یہ تصویریں کھینچی گئی ہیں۔ ثنا خان کے انسٹاگرام پوسٹ سے ایسی 9 تصویریں 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے ذیل میں پیش خدمت ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے اپنے رہنے سہنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی کی ہے۔

اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!
اداکارہ ثنا خان نے 'موت کے بعد والی زندگی' سنوارنے کے لیے بالی ووڈ کو کہا الوداع!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔