پاسوان نے انتہائی پسماندہ طبقات کو آواز دی اور غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا دفاع کیا: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے رہائش گاہ پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے رہائش گاہ پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آنجہانی لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ 12 جن پتھ گئے اور پاسوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہمت بندھائی۔ پاسوان کا جمعرات کو علالت کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔


کانگریس لیڈر نے چراغ پاسوان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ایک خط لکھا ’’آپ کے والد رام ولاس پاسوان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے، ہم نے ایک ایسے لیڈر کو کھو دیا ہے جس کی بہار اور ملک کی سیاست پر گہرےے نقوش تھے۔ انہوں نے پانچ دہائیوں کی اپنی سیاسی زندگی میں غریب اور پسماندہ لوگوں کی آواز پرزور آواز میں بلند کیا اور بطور وزیر ان کے لئے لڑتے رہے‘‘۔

انہوں نے لکھا ’’پانچ دہائیوں کی شاندار عوامی زندگی میں انہوں نے ہمارے معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو آواز دی اور غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا دفاع کیا۔ بطور ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ہونے کے ناطے، انہوں نے اپنے مفادات اور خدشات جنون کے ساتھ پیش کیا‘‘۔

راہل گاندھی نے کہا ’’سماج انصاف اور مساوات سے متعلق ان کی وابستگی خاص طور پر ان دنوں اہم ہے۔ ان کی وراثت عوامی خدمت کے لئے وقف لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ اس مشکل وقت میں آپ اور آپ کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔