ووٹ کے حق سے اڈانی-امبانی کو بھلے نہ فرق پڑے، لیکن بہار کے دلتوں و غریبوں کو ووٹ کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

’ووٹر ادھیکار یاترا‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ووٹ چوری اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ کرپوری ٹھاکر، مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر امبیڈکر کا خواب پورا نہیں ہونے دینا چاہتے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹر ادھیکار یاترا میں راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

’’مودی حکومت پہلے آپ کا ووٹ چھینے گی، پھر راشن کارڈ چھینے گی، اس کے بعد زمین چھینے گی۔ اسی طرح آپ کے سارے حقوق چھینے جا رہے ہیں، لیکن ہم یہ کبھی ہونے نہیں دیں گے۔‘‘ یہ بیان آج لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بہار کے مدھوبنی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ آج کی شام ختم ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے بعد لوگوں کی جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مودی حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ اس تقریب میں راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ ان دونوں کے ساتھ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو بھی نظر آئے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی ووٹ چوری اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ کرپوری ٹھاکر، مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر امبیڈکر کا خواب پورا نہیں ہونے دینا چاہتے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ووٹ کے حق سے اڈانی-امبانی کو بھلے نہ فرق پڑے، لیکن بہار کے نوجوانوں، بہار کے کسانوں، بہار کے مزدوروں، بہار کے دلتوں، بہار کے پسماندوں، بہار کے غریبوں کو ووٹ کی ضرورت ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ پُرعزم انداز میں کہتے ہیں کہ ’’ووٹ آپ کی پہچان ہے، ہم اسے کسی بھی قیمت پر چھننے نہیں دیں گے۔‘‘


’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو راہل گاندھی نے طاقت کے مظاہرہ سے تعبیر دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہار کے نوجوانوں نے ووٹر ادھیکار یاترا میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر دیا ہے۔ اب نریندر مودی، امت شاہ اور الیکشن کمیشن ووٹ چوری کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچیں گے۔‘‘

اس سے قبل راہل گاندھی نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں ہی ایک مقام پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ’ووٹ چوری‘ معاملے پر پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری پریس کانفرنس پر نریندر مودی نے ایک لفظ نہیں بولا، امت شاہ نے ایک لفظ نہیں بولا۔ جب چور کو پکڑا جاتا ہے، تو چور بالکل خاموش ہو جاتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسے پکڑ لیا گیا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے امت شاہ کے اس پرانے بیان پر بھی ذکر کیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی حکومت 50-40 سالوں تک رہنے والی ہے۔ اس معاملے میں راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’50-40 سال اقتدار میں بنے رہنے کی باتیں پیشین گوئی نہیں تھی، ووٹ چوری کی اکڑ تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔